کلارک بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلئے دستیاب ہوں گے

کلارک بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کےلئے دستیاب ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایڈیلیڈ ( نیٹ نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کےلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ مائیکل کلارک ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ فٹنس مسائل کی وجہ سے کپتان کلارک نے گابا ٹیسٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا تاہم فلپ ہیوز کی موت کے باعث سیریز ری شیڈول ہونے کے بعد وہ پہلے ٹیسٹ کےلئے دستیاب ہوں گے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کو بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کرنے کی بہت خوشی ہے اور میری کوشش ہے کہ میں ٹیسٹ میچ میں عمدہ کھیل کامظاہرہ کروں ۔ پلیئنگ الیون میں کرس راجرز، ڈیوڈ وارنر، شین واٹسن، مائیکل کلارک (کپتان)، سٹیون سمتھ، مچل مارش، بریڈ ہیڈن (وکٹ کیپر)، مچل جونسن، رائن ہیرس، پیٹر سڈل اور نیتھن لائن شامل ہیں۔ اس ٹیسٹ کو فلپ ہیوز کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس میں آنجہانی بلے باز کو مختلف انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا، تمام کھلاڑیوں کی شرٹس پر ہیوز کی ٹیسٹ کیپ کا نمبر 408 درج ہوگا، میچ شروع ہونے سے قبل خصوصی فلم چلائی جائیگی۔ ایڈیلیڈ میں موجود تمام لوگ ہیوز کے آخری سکور 63 ناٹ آﺅٹ کی مناسبت سے اتنے ہی سیکنڈ خاموش کھڑے ہونگے ۔