وکٹوریا بیکھم نے اپنی نیل پالش لائن متعارف کر ادی

وکٹوریا بیکھم نے اپنی نیل پالش لائن متعارف کر ادی
 وکٹوریا بیکھم نے اپنی نیل پالش لائن متعارف کر ادی

  


لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) سابق سپائس گرل وکٹوریا بکھم نے اپنی نیل پالش لائن متعارف کر ادی۔ وکٹوریا پہلے ہی اپنے فیشن ایبل کپڑوں کے برانڈ کی وجہ سے بطور ڈیزائنر اور انٹر پیونر معروف ہیں۔ انہوں نے اتوار کو لندن میں اپنی پہلی میک اپ لائن وکٹوریہ نیل پالش بھی لانچ کر دی ۔ ان کی نیل پالش کی رینج میں چند نئے رنگوں کا امتزاج پیش کیا گیا ہے جن میں جاپانی ثقافت کی جھلک نظر آتی ہے جیسے کہ ” جوڈو ریڈ“ اور ” بیمبووائٹ “ رنگوں کی تخلیق ہے ۔ وکٹوریا نے نیل پالیش سجانے یا رکھنے کیلئے ایک خوبصورت بوتل نما ڈبی بھی بنائی ہے اور امید ہے کہ اس کو بھی بہت زیادہ پسند کیا جائے گا اس کی تیاری میں بہت محنت کی ہے ۔    

مزید : کلچر


loading...