مانسوی مامگئی کا تینوں خانزکیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہا ر

مانسوی مامگئی کا تینوں خانزکیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہا ر

  



ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ مانسوی مامگئی نے تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ مانسوی مامگئی نے بالی وڈ کے تینوں خانز شاہ رخ خان ، عامر خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ فلم میں تینوں خانز اکٹھے کاسٹ ہوں اور وہ ان کی ہیروئن بنیں۔ وہ اس دن کی منتظر ہیں ۔ اداکارہ نے حال میں فلم ”ایکشن جیکسن “ میں اداکاری کی ہے ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن اور سوناکشی سہنا شامل ہیں۔

 فلم کی سینما گھروں میں نمائش جاری ہے ۔

مزید : کلچر


loading...