چنبیلی کی نئی فلم ”محافظ“کی عکسبندی اگلے سال شروع ہوگی

چنبیلی کی نئی فلم ”محافظ“کی عکسبندی اگلے سال شروع ہوگی
چنبیلی کی نئی فلم ”محافظ“کی عکسبندی اگلے سال شروع ہوگی

  



لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ چنبیلی کی نئی فلم ”محافظ“کی عکسبندی اگلے سال شروع ہوگی ۔فلم کے ہدایتکار شہزاد حیدر پروڈیوسرحاجی مکھن گجر،مصنف عبدالستار اورموسیقار طافوہیں ۔دیگرفنکار وں میں صائمہ خان ،جبار گجر،انور خان اورشفقت چیمہ اہم کردارنبھائیںگے۔چنبیلی کاکہناتھاکہ میں ان دنوں ڈیزائنرسیدعمرفاروق کے نئے برانڈکے شوٹس میں مصروف ہوں جواپنی کلیکشن کینیڈااورامریکہ میں متعارف کرارہے ہیں۔میں اس علاوہ دیگرمختلف ڈیزائنرزکے ساتھ بھی کام کررہی ہوں ۔انکاکہناتھاکہ فلم ”محافظ“میں مجھے مرکزی کردارمیںکاسٹ کیاگیاہے ۔میری کوشش ہوگی کہ اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے شائقین کی توقعات پرپورااتر وں ۔مجھے کئی فلموںمیں پیشکش ہوتی ہے لیکن میںصرف معیاری فلموں میںکام کرناپسندکرتی ہوں ۔

مزید : کلچر


loading...