سید سلیم گیلانی نفیس اور آرٹ کے متوالے انسان تھے، فریدہ خانم

سید سلیم گیلانی نفیس اور آرٹ کے متوالے انسان تھے، فریدہ خانم
سید سلیم گیلانی نفیس اور آرٹ کے متوالے انسان تھے، فریدہ خانم

  



لاہور(فلم رپورٹر)سید سلیم گیلانی نہایت نفیس اور آرٹ کے متوالے انسان تھے انھوں نے موسیقی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا اور مجھ سمیت کئی گلوکاروں کو ریڈیو پاکستان سے متعارف کرایایہ باتیں لیونگ لیجنڈ فریدہ خانم نے سید سلیم گیلانی کی برسی کے موقع پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خصوصی انٹرویو میں کہیں ان کا کہنا تھا کہ سلیم گیلانی حقیقت میں آرٹسٹ نواز شخصیت تھے انھوں نے سینترل پروڈکشن یونٹ ریڈیو پاکستان کا آغاز کرکے موسیقاروں ،گلوکاروں اور میوزیشنوں پر احسان کیا وہ ملک میں جدید طرز کی نشریات کے بانی تھے اور صاحب طرز شاعر بھی تھے انھوں نے ایک نعتیہ مجموعہ سیدنا کے نام سے تخلیق کیاجس کو میں آجکل تحت تلفظ میں ریکارڈ کررہی ہوں انکی وفات سے ریڈیو پاکستان ایک اعلی منتظم اور براڈ کاسٹر سے محروم ہوگیا اور میں اپنے محسن سے۔

مزید : کلچر