منفی کردارادا کرنا نہیں چاہتی،شہناز ٹریژری والا

منفی کردارادا کرنا نہیں چاہتی،شہناز ٹریژری والا
 منفی کردارادا کرنا نہیں چاہتی،شہناز ٹریژری والا

  


ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ شہناز ٹریژری والا نے کہا ہے کہ وہ منفی کردار ادا کرنا نہیں چاہتی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شہناز ٹریژری والا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ فلموں میں منفی کردار نہیں کرنا چاہتی ہیں۔ فلم ”دہلی بیلے “ کے بعد انہیں کئی فلموں میں منفی کرداروں کی پیشکش ہوئی تاہم وہ اپنے اوپر مخصوص کردار کی چھاپ نہیں لگواسکتی ۔ اس لیے انہوں نے فلم ” میں مسٹر رائٹ “ میں کام کیا ہے ۔ فلم میں ان کا کردار مثبت ہے۔ اداکارہ ان دنوں امریکی ٹی وی شو ” ون لائف ٹو لیو“ میں میزبانی بھی کر رہی ہیں ۔ ان کی فلم ” میں اور مسٹر رائٹ “ جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید : کلچر


loading...