فلم ” شاندار “ میں میرا کردار مزاحیہ ہے،سنجے کپور

فلم ” شاندار “ میں میرا کردار مزاحیہ ہے،سنجے کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سنجے کپور نے کہا کہ فلم ” شاندار “ میں میرا کردار مزاحیہ ہے ۔ بالی وڈ اداکار سنجے کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ فلم ” شاندار“ میں مداحوں کو ان کا کردار پسند آئے گا۔ وہ مزاحیہ کردار ادا کر رہے ہیں ۔ فلم کی ہدایات وکاسی بیل نے دی ہے ۔ یہ پہلی فلم ہے جس میں وہ اس طرح کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار شاہد کپور اور عالیہ بھٹ شامل ہیں جس کی عکسبندی جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔ علاوہ ازیں اداکار فلم ” تیور“ میں پروڈیوسر کے بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ فلم کی ہدایات امیت شرما دے رہے ہیں ۔ فلم کی اہم کاسٹ میں ارجن کپور اور سوناکشی سہنا شامل ہیں۔ فلم جلد ہی ریلیز ہو جائیگی۔

مزید :

کلچر -