ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی اور سپریم کونسل کا مشترکہ اجلاس

ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی اور سپریم کونسل کا ...

  



لاہور(فلم رپورٹر)ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی اور سپریم کونسل کا ایک مشترکہ اجلاس گزشتہ روز چیئرمین ایوارڈ سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ لاہور کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایشین ایکسی لینسی پرفارمنس ایوارڈ کی 25ویں تقریب کو سلور جوبلی کے طور پر منائی جائے گی۔

 اور تقریب لاہور آرٹس کونسل (الحمرا) کے تعاون سے 19دسمبرکو الحمرا ہا ل نمبر1لاہور میں شام 6بجے منعقد کی جائے گی ۔ تقریب میں وفاقی و صوبائی اسمبلی شرکت کریں گے ۔ معروف ماڈلز ، اداکار اور گلوکار فن کا مظاہر ہ کریں گے ۔ اس بات کا اعلان اجلاس ے بعد سیکرٹری کوآرڈی نیشن ملک شہباز احمد نے کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...