ایشوریہ کیساتھ کسی فلم میں کام نہیں کر رہا، سیف علی خان

ایشوریہ کیساتھ کسی فلم میں کام نہیں کر رہا، سیف علی خان
 ایشوریہ کیساتھ کسی فلم میں کام نہیں کر رہا، سیف علی خان

  



ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کر رہے ۔ ذرائع کے مطابق کرن جوہر بطور ہدایتکار فلم سٹوڈنٹ آف دی ایئر بنانے کے بعد اب اپنی دوسری فلم جس کا نام ابھی تجویز نہیں کیا گیا کی عکسبندی شروع کرنے والے ہیں۔ اس فلم کیلئے رنبیر کپور ،ایشوریہ رائے اور اور انوشکا شرما کو کاسٹ کر لیا گیا ہے ۔ فلم میں رنبیر اورانوشکا کی جوڑی ہے جبکہ ایشوریہ کے مقابل اداکار کا ابھی پتہ نہیں چلا بعض حلقوں کے مطابق کرن جوہر نے سیف علی خان کو کاسٹ کر لیا ہے تاہم جب سیف سے پوچھا گیا تو انہوں نے لاعملی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایش کے مقابل کسی فلم میں کام نہیں کر رہے بلکہ انہیں اس فلم میں لینے تک کی پیشکش نہیں ہوئی۔ مذکورہ فلم آئندہ سال کے آخر میں ریلیز ہوگی۔

مزید : کلچر