مولانا ظفر احمد عثمانی کی برسی کے موقع پر ایوان کارکنان میں خصوصی لیکچر

مولانا ظفر احمد عثمانی کی برسی کے موقع پر ایوان کارکنان میں خصوصی لیکچر

  



لاہور(یجوکیشن رپورٹر)مولانا ظفر احمد عثمانی کا شمار تحریک پاکستان کے ان نامور رہنماﺅں میں ہوتا ہے جنہوں نے بھرپور جدوجہد سے حصول پاکستان کی منزل کو آسان بنا دیاآپ نے قائداعظمؒ کا بھرپور ساتھ دیااور سلہٹ و سرحد کے ریفرنڈم میں اہم کردار ادا کیاآزادی¿ وطن کے بعد مشرقی پاکستان میں پرچم کشائی کی سعادت مولانا ظفر احمد عثمانی کے حصے میں آئی ان خیالات کااظہار پروفیسر شفیق کھوکھر نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تحریک پاکستان کے رہنما مولانا ظفر احمد عثمانی کی برسی کے موقع پر خصوصی لیکچر کے دوران کیاپروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ سے ہواپروفیسر شفیق کھوکھر نے کہا مولانا ظفر احمد عثمانی 1890ءکو دیوبند میں شیخ لطیف احمد عثمانی کے ہاں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم دیوبند میںہی حاصل کی

 عربی ‘فارسی کی تعلیم مولانا عبداللہ گنگوہی اور حضرت مولانا اشرف علی تھانوی سے حاصل کی مولانا خلیل احمد سے مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپورمیں کسب فیض حاصل کیا بعد ازاں بیشتر مذہبی اورسیاسی تحریکوں میں بھرپور حصہ لیا 1950ءمیں جس اجتماع میں علماءنے بائیس نکات منظور کیے اس میں مولانا عثمانی بھی پیش پیش تھے مولانا عثمانی نے تحریک پاکستان اور تعمیر پاکستان میں بھرپور حصہ لیا آپ 1974ءمیں انتقال فرماگئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...