آئی ایس او کامجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس اپریل میں کراچی میں ہوگا

آئی ایس او کامجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس اپریل میں کراچی میں ہوگا

  



 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے میڈیا کوآرڈینیٹر تقی حسن کے مطابق مرکزی سیکرٹریٹ میں جاری رہنے والے اجلاس عاملہ میں آخری روز تمام اراکین نے بھاری اکثریت سے یہ فیصلہ کیا کہ سال تجدید عہدکا مجلس عاملہ کا دوسرا اجلاس اپریل میں کراچی کے مقام پر منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے تمام اراکین عاملہ شرکت کریں گے ،مرکزی سیکرٹریٹ میں جاری رہنے والا 3روزہ مجلس عاملہ میں علماءکرام و سینئرز نے شرکت کی اور گفتگو کی جن میں سابقہ مرکزی نائب صدر روزی علی ،سابقہ مرکزی صدر اطہر عمران ، فرحان زیدی سابقہ مرکزی صدر ناصر شیرازی علامہ سبطین علوی اور علامہ احمد اقبال رضوی شامل ہیں ۔مرکزی صدر نے اختتامی کلمات میں اراکین عاملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او ایک زندہ و جاوید تنظیم ہے اور آئی ایس او کا کارواں بڑھتا چلا جارہا ہے آئی ایس او نے رواں سال کو تجدید عہد کے نام سے منانے کا عزم و ارادہ کیا ہے تاکہ پاکستان میں اسلامی ثقافت کے احیاءکو فروغ دینے کے عہد کی تجدید کی جا سکے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تنظیم کی فعالیت پر خصوصی بحث ہوئی یاد رہے مجلس عاملہ آئی ایس او کا اعلی ٰ اختیاراتی ادارہ ہے جس کے ملک بھر کے ڈویژنل نمائندگان ارکان ہوتے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4