اللہ و رسول کے احکامات کی بجاآوری میں ہی دنیا وآخرت کی کامیابی ہے،عطاءالمہیمن

اللہ و رسول کے احکامات کی بجاآوری میں ہی دنیا وآخرت کی کامیابی ...

  



 لاہور( سٹاف رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاءالمہیمن بخاری نے کہا ہے کہ جب تک ہم صراط مستقیم پر واپس نہیں آجائیں گے اس وقت تک ہماری مشکلات میں کمی واقع نہیں ہو سکتی ،دفتر مرکزی مجلس احراراسلام پاکستان نیو مسلم ٹاﺅن لاہور میں درس قرآن کریم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اللہ و رسول کے احکامات کی بجاآوری میں ہی ہماری دنیا وآخرت کی کامیابی ہے ،انہوں نے کہا کہ نیکی اور بدی کی جنگ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گی

،انہوں نے کہا کہ امرباالمعروف اور نہی عن المنکر ہماری ذمہ داری ہے ،انہوں نے کہا کہ دروس قرآن کریم کے حلقوں کو وسیع کرکے ہم دینی شعور کو بیدار کرسکتے ہیں ۔علاوہ ازیں چناب نگر میں 12۔ربیع الاول کو منعقد ہونے والی سالانہ ختم نبوت کانفرنس کے انتظامات کے سلسلہ میں انتظامی کمیٹےوں کے سربراہوں کا ایک اجلا س مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مےا ں محمد اوےس ، حافظ عابد مسعود ڈوگر ، مر کزی نا ظم تبلےغ مولانا محمد مغیرہ ، مولانا تنویر الحسن ،ودیگر نے شرکت کی۔

 سید عطا ءالمنان بخاری، پیر محمد ابوذر، مولانا محمود الحسن ، مولانا فیصل متین ، مولانا محمد اکمل ، حافظ ضیا ءاللہ ، قا ری محمد قا سم ، شاکر خان خاکوانی ، محمد آ صف اور دےگر رہنماﺅ ں نے شرکت کی ۔اجلا س میں فیصلہ کیا گےاکہ 12۔ ربیع الاول کو دینی وقومی رہنماﺅں کو کانفرنس میں مدعو کیا جائےگا اور ملک بھر سے احرارو ختم نبوت کے قافلے شریک ہونگے،کانفرنس کے اختتام پر حسب سابق دعوتی جلوس نکالا جائیگا اور قادےانےوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہراےا جائےگا ،اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین کے خلاف عالمی ایجنڈا ہمارے اندرونی ومذہبی معاملات میں مداخلت ہے ہم اس ایجنڈے کو مسترد کرتے ہیں اورحکمرانوں اور سیاستدانوں سے کہتے ہیں کہ امریکی تسلط اور بیرونی دباﺅ کو مسترد کریں اور قیام ملک کے اصل مقصد ”نفاذ اسلام“کی طرف لوٹ آئیں ،انہوں نے کہا کہ سودی معےشت نے ہمیں عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا ہے ،سود سے نجات حاصل کیے بغےر ہم خوش حال معاشرہ قائم نہیں کر سکتے۔اجلااس میں یہ بھی فیصلہ کیا گےا کہ 29دسمبر کو ملک بھر میں”یوم تاسےس احرار“منایا جائےگا،اس سلسلہ میں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ 28دسمبر کو کراچی میں یو تاسیس احرارکے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4