اولڈ راﺅین یونین کی نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کی ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان سے ملاقات

اولڈ راﺅین یونین کی نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی کی ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان سے ...

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)اولڈ راوئین یونین کی نو منتخب ایگزیکٹو کمیٹی نے صدر کامران لاشاری کی صدارت میں گزشتہ روز جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان سے ملاقات کی اور انہیں اپنی مادری علمی کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر اولڈ راوین یونین کے آنرےری سیکرٹری ڈا کٹر منظور بٹ ، اسجد غنی طاہر،لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری میاں احمد چھچراوردیگرعہدےدارن موجود تھے ۔اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی نے وائس چانسلر کے ہمراہ جی سی یو کی مرکزی عمارت کی بحالی کے کا کام تفصیلی جائزہ لیا اور اس تاریخی اقدام پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان کو خراج تحسین پیش کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...