جامعہ اشرفیہ میںامام کعبہ عبدالرحمن السدیس حفظہ اللہ کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دُعا

جامعہ اشرفیہ میںامام کعبہ عبدالرحمن السدیس حفظہ اللہ کی جلد صحت یابی کیلئے ...

لاہور( سٹاف رپورٹر) امام کعبہ فضیلة الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی گذشتہ روز مغرب کی نماز کی امامت کے دوران دل کی تکلیف پر جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم حضرت مولانا محمد عبیداللہ دظلہ¾ نے امام کعبہ عبدالرحمن السدیس حفظہ اللہ کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دُعا کرائی اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و چیئرمین متحدہ علماءبورڈ حکومت پنجاب مولانا حافظ فضل الرحیم اور مولانا حافظ اسعد عبید نے کہا کہ امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس عالم اسلام کی عظیم محبوب شخصیت ہیں

 ان کی علالت پر امت مسلمہ اور بالخصوص جامعہ اشرفیہ لاہور اور اس کے متعلقین میں شدید تشویش و اضطراب پایا جاتا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...