ملک میں انارکی پھیلانے میں حکومت اور عمران اہم کردار ادا کر رہے ہیں، عابد حسین

ملک میں انارکی پھیلانے میں حکومت اور عمران اہم کردار ادا کر رہے ہیں، عابد ...

  



 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں انارکی پھیلانے میں حکمران اور عمران خان کردار ادا کر رہے ہیں ضیا ء الحق کے ساتھیوں کا مقابلہ پرویز مشرف کے ساتھیوں سے ہے       پاکستان پیپلزپارٹی اس مقابلہ کی دوڑ سے الگ ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ نوازشریف کو مسلم لیگ ن میں لانے والے ضیاء الحق ہیں ،ضیاء الحق نے ان کی جس انداز میں تربیت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے  ۔ ۔ ۔  ۔ ،یہ ہی وجہ ہے کہ شریف برادران کے روئیے آمرانہ ہیں اور پورا ملک ان کے روئیے پر افسوس کا اظہار کررہا ہے ،کئی بار وزیراعظم بننے کے باوجود بھی نوازشریف سنبھل نہیں سکے انہیں سیاست کرنی نہیں آئی ،یہ ہی حال عمران خان کاہے وہ پرویزمشرف کے ریفرنڈ م کی حمایت تو کرتے رہے مگر ابھی تک سیاست نہیں کرسکے ،عمران خان کی سوچ بھی آمرانہ ہے اور وہ بھی نوازشریف کی طرح ناکام سیاستدان ثابت ہوئے ہیں ،عمران خان اور طاہر القادری نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی ہے ،پیپلز پارٹی نے صرف جمہوریت کی خاطر مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ہے اور مسلم لیگ ن کو بھی انداز ہوگیا ہے کہ عوام اس کے ساتھ نہیں ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...