فیصل آباد میں مارا ماری ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، محمد جمیل

فیصل آباد میں مارا ماری ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، محمد جمیل

  



لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں مارا ماری ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے نالائق حکمرانوں نے فسطائیت پر مبنی رویہ تبدیل نہ کیا توپورا معاشرہ تصادم کی لپیٹ میں آجائیگا ، گزشتہ روزایک بیان میں انہوں نے کہا فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاجی کارکنان پر نون لیگ کے مسلح گلو بٹوں کا تشدد اور فائرنگ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا ہی تسلسل ہے ،پرامن احتجاج ہر جماعت کا جمہوری حق ہے مگر حکمران مسلم لیگ (ن) احتجاج کو روکنے کیلئے جو شرمناک ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے وہ قابل مذمت ہیں ،شریف برادران مت بھولیں کل وہ بھی پیپلز پارٹی کیخلاف اسکی قسم کی ہڑتالوں اور احتجاج کی کالیں دیتے رہے ہیںفائرنگ سے پی ٹی آئی کے دوکارکنان کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوامی مینڈیٹ پر شب خون مار کراقتدار میںآنیوالے شریف برادران اپنے مخالفین کو احتجاج کا حق دینے سے بھی انکاری ہیں اورگونوازگو کا نعرہ لگانیوالوں پر گولیاں برسائی جارہی ہیں۔

انہوںنے کہا حکومت نے اپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے ریاستی ہتھکنڈوں کو ترک نہ کیا تو ملک خانہ جنگی کی جانب چل نکلے گاجس سے جمہوریت کی مشتقبل ہمیشہ کیلئے مخدوش ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...