ہسپتالوں میں ادویات چوری عروج پر ،پکڑے جانیوالوں کیخلاف کاروائی سوالیہ نشان

ہسپتالوں میں ادویات چوری عروج پر ،پکڑے جانیوالوں کیخلاف کاروائی سوالیہ نشان ...

  



                                    لاہور(جاوید اقبال)صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ادویات چور مافیا کی انکوائریاں ”گول“ کر دی گئی ہیں جس سے ہسپتالوں میں ادویات کی چوری کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیاہے ادویات چوری میں ملوث ملازمین کو ہسپتالوں میں واقع پولیس چوکیوں کے پولیس اہلکاروں اور مختلف انتظامیہ کے افسروں کی مکمل حمایت حاصل ہے جناح ہسپتال میں ادویات چوری میں پکڑے جانے والے ملازمین کو سزا دینے کی بجائے فائل دبادی گئی ۔ ہسپتالوں سے کروڑوں روپے کی ادویات اس گروہ نے چوری کرکے مہنگی ترین جائیدادیں بنائیں ۔پکڑے جانےوالے رانا حمید،اشفاق بھٹی،دستگیراور جاوید مسرور کی ایم ایس نے انکوائری کروائی اور انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ملوث گروہ کے 4سٹور کیپروں کو فارغ کرنے کے لئے کیس پرنسپل کو بھجوایا گیا مگر سزا کی بجائے چاروں کو گریڈ 16میں ترقی دے دی گئی دوسری طرف لاہور جنرل ہسپتال میں سالہا سال سے تعینات گروہ کی چوریاں پکڑی گئی ہیںجنہوں نے جعلی رسیدوں پر وصولیاں کرکے سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کی فیسیں بھی ہڑپ کیںیونین کے دباﺅ پر کیسز دبادیئے گئے ۔گنگا رام ہسپتال میں ایک ملازم کے زیر سایہ چلنے والے گروہ کے24سٹور کیپروں ،ڈسپنسروں وارڈ بوائز پر دوسال قبل ادویات چوری ثابت ہوگئی مگر ان کو صرف عہدوں سے ادھر ادھر کرکے معاملہ ٹھپ کرادیا گیا اس طرح چلڈرن ہسپتال میں 18رکنی گروہ جن میں سٹو رکیپر ڈسپنسروارڈ بوائے اورنرسیں شامل ہیں یہ ادویات چوری کا گروہ پکڑ ا گیا جن کے کیسز انتظامیہ نے پولیس چوکی کو بھجوائے مگر کارروائی آج تک التواءمیں ہے۔ سروسز ہسپتال میں سابق ایم ایس ڈاکٹر ریحانہ ملک کے دور میں 21رکنی ادویات چور گروہ پکڑا گیا جن کے گھروں سے ادویات بھی برآمد ہوگئیں ،کیس پولیس چوکی اور تھانے شادمان کے حوالے کیا گیا جو ایک انسپکٹر نے” مک مکا“کرکے دفن کردیامیو ہسپتال میں سالہا سال سے ایک ایک جگہ ڈرگ مافیاکی کارروائیاںآج بھی جاری ہیں، لیڈی و لنگڈن ہسپتال میں 9رکنی گینگ گزشتہ 12سالوں سے ادویات چوری میں ملوث ہے جس کے خلاف تین مرتبہ انکوائری شروع ہوئی جو دفن کردی گئی۔ لیڈ ی ایچی سن میں 6رکنی گینگ ادویات چوری میں ملوث ہے جس کے خلاف کارروائی ٹھپ ہوگئی اس حوالے سے مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ انکوائری کریں گے ان گینگ کے لوگ سروس رولز اور حکومتی پالیسی کے برعکس ہسپتالوں میں تعینات ہیں تو کارروائی ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...