عوام نے دھرنے والوں کے تمام پلان مسترد کر دیے،شیر علی گورچانی

عوام نے دھرنے والوں کے تمام پلان مسترد کر دیے،شیر علی گورچانی

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرادر شیر علی گورچانی نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کے تمام پلان عوام نے مسترد کر دیئے ہیں عمران خان ہر محازپر پسپا ہو چکے ہیں۔ اب انہیں ہوش کے ناخن لے کر مذاکرات کا ماحول سازگار بنانا چاہیے کیونکہ دھرنوں،ریلیوں اور ہڑتالوں سے انتشار کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان 2018ءتک بھی دھرنا سیاست کرتے رہے تو وہ وزیر اعظم نہیں بن سکتے کیونکہ عوام نے عمران خان اوران کی پر تشدد سیاست کو بری طرح مسترد کر دیا ہے فیصل آباد کا واقع عوامی رد عمل ہے دھاندلی کے الزامات لگا کر وہ اپنی شکست کو چھپانہیں سکتے الزام برائے الزام کی سیاست کر کے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی ناااہلیوں کی ناکام پردہ پوشی کر رہے ہیں عوام نے خیبرپختونخوا میں انہیں مینڈیٹ سے نوازا لیکن انہوں نے عوام کی خدمت کرنے کی بجائے پورے ملک پر حکمرانی کے لئے شوروغوغا شروع کر دیا پورے ملک پر حکمرانی کے خواب دیکھنے والے خیبرپختونخوا کو تو ٹھیک کر کے دکھائیں ۔عمران خان ایک طرف مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف دھرنے میں الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ کیسا معیار ہے؟ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...