پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے چھاپے ،گرانفروشی پر 67چالان

پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے چھاپے ،گرانفروشی پر 67چالان

  



لاہور(جنرل رپورٹر) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 627دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے67 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 81,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1