ایف بی آر میں کرپٹ مافیا کو کنٹرول کئے بغیر ریونیو ہدفپورا نہیں ہوسکتا، عبدالمنان

ایف بی آر میں کرپٹ مافیا کو کنٹرول کئے بغیر ریونیو ہدفپورا نہیں ہوسکتا، ...

 لاہور (وقائع نگا ر ) پاکستان ہارڈ وئیر ایسو سی ایشن ایف بی آر کمیٹی کے چیر مین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ ملک کی تما م تر معیشت ملکی و غیر ملکی قرضوں پرکھڑی ہے جبکہ حکومت چلانے کے لئے حکومت بینکوں سے قرضے لے رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان قرضوں کی دلدل میں پھنس گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق مقامی بینکوں کے قرضوں میں اضافہ ہو گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جب تک ٹیکسوں کے نظام اور انڈر اینواسنگ جیسے کرپشن کے سسٹم کو ختم نہیں کیا جاتا ملک مزید قرضوں کے بوجھ تلے دب جائے گا  ۔     ، انہوں نے کہا حکومت جب تک ایف بی آر میں موجود کرپٹ مافیا کو کنٹرول نہیں کریگی تو سالانہ ریونیو کے ہدف کا حصول ناممکن ہو جائے گا ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مخصوص مافیا انڈر اینواسنگ کرکے نہ صرف ا یماندار ٹیکس گزاروں کے لئے نقصان کا سبب بن رہا ہے بلکہ سالانہ اربوں روپے کا ٹیکس چوری کرکے سر کاری خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...