ڈی سی او نے پولیو مہم کے پہلے روز ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا

ڈی سی او نے پولیو مہم کے پہلے روز ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے پولیو مہم کے پہلے روز ماڈل ٹا ؤن کے علا قہ کا دَورہ کیا اور وہاں پر پو لیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی4ہزارپو لیو ٹیمیں تین روزہ پو لیو مہم میں حصہ لے رہی ہیں اورٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں15 لا کھ70ہزار پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز پو لیو ٹیموں کی خودنگرانی کر رہے ہیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے پولیو مہم کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پو لیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے پانچ سا ل سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...