اسلامک ایجوکیشن پرچوتھی عالمی کانفرنس

اسلامک ایجوکیشن پرچوتھی عالمی کانفرنس

لاہور (پ ر)آفاق کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد وارثی نے اسلامک ایجوکیشن پر چوتھی انٹر نیشنل کانفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 2014میں اس عالمی کانفرنس کی میزبان کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہو رہا ہے۔ پاکستان میں آفاق (ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی) جو اسکول ایجوکیشن میں پاکستان کا سب سے بڑا ملک گیر پرائیوٹ نیٹ ورک ہے ،اس کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے ۔امریکا، برطانیہ ،انڈونیشیا ،ملائیشیا ،سری لنکا ،انڈیا ،سعودی عرب ،سوڈان ،جنوبی افریقا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ماہرین تعلیم کلیدی مقررین ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...