تجاوزات کے خلافٹاؤنوں میں آپریشن،8ٹرک سامان ضبط

تجاوزات کے خلافٹاؤنوں میں آپریشن،8ٹرک سامان ضبط

لاہور(جنرل رپورٹر) عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے شا لیمار لنک روڈپرتجاوزات کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے ایک غیر قانونی طور پر قائم موٹر سائیکل اسٹینڈ کو ختم کروایا نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے کماہاں روڈ اور فیروز پور روڈ پر کارروائی کر کے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے ڈیوس روڈ اور داتا صاحب ذیلدار روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان ،واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے محمود بوٹی سروس روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان، علا مہ اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے ملتان روڈ ،چوک یتیم خانہ میں کارروائی کر تے ہوئے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک ،گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے ریلوے اسٹیشن سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان،سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے شیرا کوٹ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان، راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے بھاٹی گیٹ تک اور شا ہدرہ موڑ سے با جوہ ہسپتال جی ٹی روڈ تک تجاوزات کو ختم کر وایااور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...