مظاہرے کے دوران انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک امر ہے، اعجاز حفیظ

مظاہرے کے دوران انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک امر ہے، اعجاز حفیظ

  



لاہور(جنرل رپورٹر) قومی بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل اعجاز حفیظ احمد نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ہونے والے مظاہرے کے دوران انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک امر ہے۔ اسلامی نقطہ نظر سے کسی بھی انسان کی جان کو بغیر کسی وجہ کے ختم کرنا قتل کے زمرے میں آتا ہے ۔ حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ مظاہرے کے دوران فائرنگ کرنے والے عناصر کا گھیرا تنگ کرکے اسے کیفر کردار تک پہنچائے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں فیصل آباد میں ہونے والے افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے عدم برداشت کا جو مظاہرہ دیکھنے میں آیا ہے اس سے انتشار بڑھا۔

۔

۔

 اور جہاں انتشار بڑھتا ہے وہاں پر قتل و غارت کا اندیشہ بھی بڑھ جاتا ہے اور سب سے بڑھ کر حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے بااختیار اداروں کو بھی اختیارات سے تجاوز کرنے سے روکے۔ بعض دفعہ اختیارات کے ناجائز استعمال سے حالات گھمبیر اور بگڑ جاتے ہیں جس سے لاقانونیت کا راستہ کھلنے سے ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی بین المذاہب ہم آہنگی کونسل فیصل آباد میں مظاہرے کے دوران انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر انتہائی افسوس و رنج کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے انہیں قرار واقعی سزادی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...