جمعیت علماءاسلام(س) کی نو منتخب مجلس شوریٰ کا اجلاس کل ہو گا

جمعیت علماءاسلام(س) کی نو منتخب مجلس شوریٰ کا اجلاس کل ہو گا

 لاہور( سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءاسلام( ّس) پنجاب کی نو منتخب مجلس شوریٰ کا پہلا اجلاس کل روز بدھ 10دسمبر جامع قاسم العلوم شیرانوالہ میں ڈاکٹر میاں محمد اجمل قادری کی سرپرستی میں ہوگا، جس کی صدارت امیر مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی کریں گے پنجاب کے نائب صدر مولانا عبدالرب امجد نے اجلاس کا ایجنڈا بتاتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں ملک اسلامی نفاذ کی جدوجہد کے لئے نئی صف بندی کی جائے گی

،اورملک کیموجدہ سیاسی صورتحال زیر بحث آئے گی، اجلاس میں مفتی خلاد اظہر مخدوم منظور احمد ،مولانا عبدالصمد درخواستی سمیت 137شوریٰ کے ارکان شرکت کریں گے۔اجلاس صبح 9بجے شیرانوالہ مرکزی میں شروع ہوگا۔اجلاسکی بریفنگ4بجے دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...