مال مقدمہ عدالت میں پیش نہ کرنے پر اے ایس آئی نذیرحوالات میں بند

مال مقدمہ عدالت میں پیش نہ کرنے پر اے ایس آئی نذیرحوالات میں بند

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج منیر احمد نے قتل کے مقدمہ میں مال مقدمہ عدالت میں پیش نہ کرنے پر اے ایس آئی نذیرکو حوالات میں بند کروادیا، بعدازاں ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ کی جانب سے عدالت میںپیش ہوکر معافی مانگنے کے بعد آئندہ سماعت 5جنوری کو مال مقدمہ پیش کرنے کی یقین دہانی کروانے پر اے ایس آئی کو رہائی ملی۔ استغاثہ کے مطابق عدالت میں زیر سماعت مقدمہ نمبر 411/11بجرم 302میں عدالت نے مال مقدمہ پیش کرنے کا حکم دے رکھے تاہم گزشتہ روز پیش ہونے والا مذکورہ پولیس اہلکار مال مقدمہ پیش نہ کرسکا جس پر عدالت نے اس کی سرزنش کرتے ہوئے اسے بخشی خانے میں بند کرنے کا حکم دے دیا، بعدازاں بذریعہ وائرلیس ایس ایچ تھانہ باغبانپورہ کو طلب کیا گیا جس نے عدالت میں پیش ہوکر معافی طلب کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پیشی پر مال مقدمہ پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد فاضل جج کے حکم پر اے ایس آئی کو رہائی نصیب ہوئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...