سڑکوں پر نکلی عوام حکمرانوں کی رخصتی سے ہی واپس جائے گی،خدیجہ فاروقی

سڑکوں پر نکلی عوام حکمرانوں کی رخصتی سے ہی واپس جائے گی،خدیجہ فاروقی

 لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے کہا ہے کہ بدترین لوڈشیڈنگ،بجلی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافوں اور حکومتی اقدامات کے باعث قوم سڑکوں پر آچکی ہے اب یہ حکومت کی رخصتی پر ہی واپس جائے گی

 پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود مہنگائی اور اشیائے خوردونوش سمیت کسی بھی چیز کی قیمتوں میں کمی واقع نہیں ہوئی نہ ہی حکومت نے ریلوے ،پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کی پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات میں بین الاقوامی سطح کے مطابق کمی نہیں کی گئی بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات 67ڈالر فی بیرل پر آگئی ہیں اور کمی 40 فیصد تک ہوئی جبکہ پاکستان میں یہ کمی صرف17سے18فیصد کی گئی اس طرح عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ مارا جارہا ہے انہوںنے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا پورا پورا ریلیف فی الفور عوام کود یا جائے اور بین الاقوامی سطح کے مطابق پاکستان میں بھی کمی کی جائے خدیجہ فاروقی نے کہا کہ حکومت نے ہر ماہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کو جواز بنا کر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں فی یونٹ اضافے کرکے بجلی کے بل عوام کے پہنچ سے باہر پہنچادیئے اب جبکہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی واقع ہوئی ہے تو اسی تناسب سے تمام فیول ایڈجسٹمنٹ واپس لے کر بجلی کے فی یونٹ قیمتوں میں کمی کر کے عوام تک پٹرولیم مصنوعات کمی کے ثمرات پہنچائے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...