حبس بے جا ءکی درخواست پر کاروائی بچہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم

حبس بے جا ءکی درخواست پر کاروائی بچہ ماں کے حوالے کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے کی جانب سے حبس بے جاءکی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے باپ کی تحویل سے بچے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواست نمٹا دی ۔



عدالت میں نسرین بی بی نے حبس بے جا کی دائردرخواست میں موقف اختیار کررکھا تھاکہ سائلہ کی شادی ظفر نامی شخص سے ہوئی جس میں سے ایک بیٹا زین اور بیٹی سحر پیدا ہوئی تاہم کچھ عرصہ قبل اس کے شوہر نے گھریلو ناچاقی پر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دھکے دے کر گھرے باہر نکال دیا اور دونوں بچوں کو زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے۔


 لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالتی حکم پر متعلقہ ایس ایچ او نے بچوں اور اس کے والد کو عدالت میںپیش کردیا جہاں عدالت نے بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔