مقدمہ قتل کی ملزمہ اشتہاری قرار

مقدمہ قتل کی ملزمہ اشتہاری قرار

  



لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج اعجاز حسن اعوان نے قتل کے مقدمہ میں ملزمہ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے۔استغاثہ کے مطابق ملزمہ نازیہ بی بی پر الزام ہے کہ اس نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے شوہر ارشد کو قتل کردیا تھا جس کے بعد تھانہ نواں کوت پولیس نے مذکورہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں جمع کروادیا تھا ۔

لیکن پولیس ملزمہ کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے ۔گزشتہ روز عدالت نے سماعت کے موقع پر شوہر کے قتل میں ملوث ملزمہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4