محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس غریبوں کی مدد کر رہا ہے،بشیر مہدی

محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس غریبوں کی مدد کر رہا ہے،بشیر مہدی

  



لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کامیڈیکل موبائل یونٹ نہ صرف لاہور بلکہ دیگر شہروں میں میں مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جارہا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دیہاتوں میں یہ یونٹ انتہائی موثر انداز میں کام کررہا ہے ۔غریب افراد کو علاج کی سہولت ان کے گھر جا کر فراہم کی جارہی ہے اور مستند ڈاکٹروں سے ان غریبوں کا علاج کرایا جارہا ہے

جن میں سے کئی مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور انہوں نے معمول کی زندگی بسر کرنا شروع کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں جہاں غریب کے لئے علاج معالجہ کی سہولتیں دستیاب ہونا مشکل ہے وہاں محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس یہ خدمت انجام دے رہا ۔ہم عوام کی خدمت کرکے راحت و سکون محسوس کرتے ہیں۔مستحق افراد کی خدمت کرنا عباد ت ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...