عدالت نے مقدمہ قتل کے 3ملزمان گواہان کے منحرف ہونے پر بری
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمد ورک نے قتل کے مقدمہ میں ملوث 3ملزمان کو گواہان کے منحرف ہونے پر بری کردیا۔استغاثہ کے مطابق ملزمان زوہیب ،عرفان اور عاشق عرف شیری نے دیرینہ دشمنی کی بناءپر عرفان عرف بگا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد تھان شیراکوٹ پولیس نے مقتول کی والدہ سرور بی بی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 436/13بجرم 302درج کرنے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروادیا تھا۔ گزشتہ روز عدالت میں ملزمان نے مقدمہ مدعی کے ساتھ راضی نامہ ہونے پر 265-Kکے تحت بری کرنے کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے سماعت کے عبد مذکورہ تینوں ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔