آصف ہاشمی کو مفرورقرار دینے کی کارروائی کی سماعت کل ہو گی
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج سینٹرل نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو مفرورقرار دینے کی کارروائی کی سماعت کل 10دسمبر کوہوگی۔عدالت میں پچھلی سماعت پردرخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھاکہ سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری زمین کو اونے پونے داموں ڈی ایچ اے کو فروخت کی۔انہوں نے کہا کہ آصف ہاشمی عہدے کے خاتمے کے بعد ملک سے فرار ہو چکے ہیںلہذا عدالت انہیں اشتہاری قرار دے
جبکہ آصف ہاشمی کے وکیل میاں حنیف نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آصف ہاشمی بیرون ملک فرار نہیں ہوئے بلکہ علاج کی غرض سے ملک سے باہر ہیں اوروہ وطن واپس آ کر کیس کی پیروی کریں گے لہذا انہیں مفرور قرار نہ دیا جائے جس پر عدالت نے سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی تھی۔