نادرا ایمپلائز یونین کا اجلاس،مطالبات تسلیم نہ ہونے پر دھرنا دینے کا فیصلہ

نادرا ایمپلائز یونین کا اجلاس،مطالبات تسلیم نہ ہونے پر دھرنا دینے کا فیصلہ

لاہور(فلم رپورٹر) آل پاکستان نادرا ایمپلائز یونین لاہور ریجن کے زیر اہتمام ملازمین کے سروس سٹرکچر کے حوالے سے ہنگامی اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری غلام مرتضی نے کی جبکہ اجلاس میں صدر لاہور ریجن نویل احمد ، سیکرٹری اطلاعات میاں فیاض انجم سمیت ایگزیکٹو باڈی کے اراکین نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر ڈی جی لاہور ریجن کی طرف سے نادرا ملازمین کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی کی گئی تو ہم پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنہ دینے پر مجبور ہو جائیں گے ۔اجلاس میں نادرا حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ ملازمین کو جلد سے جلد سروس سٹرکچر دیاجائے اور کم ازکم تنخواہ 12000پر عمل درآمد کروایا جائے ڈیٹا انٹری آپریٹر کو سکیل 12دیا جائے کنٹریکٹ اور شارٹ ٹرم ملازمین کو مستقل کیا جائے ،نادرا سنٹر ز پر خواتین ملازمین کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اجلاس میں نادرا یونین کے عہدایدارمجاہد علی ،محمد جمشید ،شکیل احمد ،طاہر نجم ،سہیل احمد ،سجاد احمد اور محمد شاہد نے بھی شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...