لاٹھی چارج اور گولیوں سے زیادہ دیر تک لوگوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا،سجاد بلوچ

لاٹھی چارج اور گولیوں سے زیادہ دیر تک لوگوں کی آواز کو دبایا نہیں ...

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ظلم کی انتہا کردی ہے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے بعد فیصل آباد میں سیاسی کارکنوں کو شہید کرکے حکومت کا اصلی چہرہ سامنے آگیا ہے حکومت کی ذمہ داری لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ہوتا ہے مگر موجودہ حکمران اقتدار کے نشے میں دھت ہو کر بے گناہ شہریوں پر سرعام گولیاں چلا رہی ہے حکمرانوں کو ایک ایک جرم کا حساب دینا ہو گا حکمران جلد جیل کی سلاخوں میں ہوں گے عدلیہ فیصل آباد کے واقعہ کا نوٹس لے اور معصوم شہریوں کو انصاف دے اب حکمرانوں کو سعودی عرب بھاگنے نہیں دیا جائے گا ، لاٹھی چارج اور گولیوں سے زیادہ دیر تک لوگوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا حکمران لوگوں کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور ساری پولیس حکمرانوں کی سکیورٹی میں لگا رکھی ہے اب حکمرانوں کا اقتدار ختم ہو چکا ہے ، ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے جس سے ملک میں حالات خراب ہوں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...