سرگودھا میں نومولودوں کی ہلاکت،ذمہ داروں کو سزا ملے گی،طارق مسیح گل
لاہور(پ ر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری طارق مسیح گل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب لوگوں کی جان ومال اور عزت وآبرو کی محافظ ہے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ہیلتھ اور تعلیم کے بارے میں بہت زیادہ سنجیدگی کے ساتھ عملی اقدامات کر رہے ہیں سرگودہا میں نومولود بچوں کی نرسری کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیاکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرگودہا میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے ذمہ داران کے خلاف کوئی نرمی یارعائت نہیں برتی جائے گی انسانیت کا معاملہ ہے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی طارق مسیح گل نے کمسن بچوں کی نرسری میں ایم ایس اور متعلقہ ڈاکٹروں سے بھی واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اور بچوں کے والدین سے بھی بات کی ۔۔۔
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور انسانی حقوق و بین المذاہب ہم آہنگی (پنجاب)چےئرمین IHPF(پنجاب)طارق مسیح گل نے کہا کہ صحت کی بنیادی سہولیات ریاست عوام کو دینے کیلئے اپنی تمام کوششیں کر رہی ہے اس موقع پر IHPF کے تمام عہدیدران اور اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔