15دسمبر کو پی ٹی آئی کا احتجاج،تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکرنے کی کوششیں

15دسمبر کو پی ٹی آئی کا احتجاج،تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکرنے کی کوششیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( وقائع نگار )آل پاکستان انجمن تاجران نے تحریک انصاف کی جانب سے 15 دسمبر کو لاہور میں ہڑتال کی کال کے پیش نظر صو بائی دارالحکومت کی تاجر و صنعتکار تنظیمو ں کے قائدین کو مشتر کہ لائحہ عمل اپنا نے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہو نے کی دعوت دے دی ہے تاکہ تاجروں کے کاروبار اور مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور تاجر بر ادری کسی سیا سی جما عت کی آ لہ کا ر نہ بن سکے اس حوالے سے گزشتہ روزآل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکر ٹری جنرل نعیم میر نے خالد پرویز صدر آل پاکستان انجمن تاجران (خالد پرویز گروپ) ، اشرف بھٹی صدر آل پاکستان انجمن تاجران (اشرف بھٹی گروپ)، شیخ مشتاق (صدر قومی تاجر اتحاد گروپ)، محمد علی میاں (صدر مسلم لیگ (ن)ٹریڈرز ونگ)، ملک شاذید (صدر بزنس ونگ پنجاب)، خالد عثمان (صدر بزنس فورم لاہور)، راجہ حسن اختر (چیئرمین آزاد گروپ لاہور) عجاز اے ممتاز ( صدر لاہور چیمبر)، سہیل محمود بٹ (صدر مال روڈ راجہ حامد گروپ)، شیخ انعام الہی (صدر مال روڈ انعام الہی گروپ) اور طاہر جاوید ملک (چئیرمین پیاف) کو خط لکھا ہے جس میں انھوں نے فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے مابین جو خونی تصادم ہوا اس کی پرزور مزمت کی انھوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتیں جس طرح تاجر نمائندوں کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہیںوہ قابل شرم ہے ہم لاہور کی تمام تاجر تنظیموں سے بل العموم اور مال روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے تمام گروپوں سے خصوصا دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ ۱۵ دسمبر کو لاہور کے تاجروں کے جان و مال کے لیے لائحہ عمل اختیار کریں۔انھوں نے کہا کہ فیصل آباد کی طرح ہم لاہور کی مارکیٹوں میں دنگا فساد، لڑائی جھگڑا اور فتنہ گری نہیں چاہتے ہم ایسے کشیدہ حالات میں اپنی کاروبار ی سر گرمیاں جاری نہیں رکھ سکیں گے۔تاجروں کی جانوں کو داﺅ پر لگا کر سیاسی جماعتیں اپنی سیاسی دکانیں چمکا رہی ہیں انھوں نے ۱۴ دسمبر ۲۰۱۴ بروز اتوار دوپہر ۲ بجے مال روڈ پر لاہور کی تما م تاجر تنظیموں کے سربراہان کو دعوت دی ہے کہ آئیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور متفقہ اور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔۔