پیپلزپارٹی ملک میں غریب اور امیر کیلئے وسائل یکساں کرنا چاہتی ہے،زاہد ذوالفقار

پیپلزپارٹی ملک میں غریب اور امیر کیلئے وسائل یکساں کرنا چاہتی ہے،زاہد ...

  



 لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذالفقار خان ‘ نائب صدر لاہور فضل الرحمن بٹ اور ذونل صدر میاں اصغر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک میں مڈل کلاس طبقے کو اکٹھے کر کے سرمایہ دار اور جاگیر دار وں کی فوقیت ختم کرے گی پیپلزپارٹی ملک میں غریب اور امیر کے لئے وسائل یکساں کرنا چاہتی ہے پیپلزپارٹی عام آدمی کی سوچ کی ترجمانی کرتی ہے پیپلزپارٹی ملک میں غربت کے خاتمے کے لئے کوشش کرر ہی ہے ملک میں غریب لوگ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جو لوگ ملک کے حالات اس حد تک خراب کرناچاہتے ہیں ملک کو آمریت کے سپردکرنا چاہتے ہیں پیپلزپارٹی صرف ایک جماعت ایسی ہے جو ان لوگوں کی راہ میں رکاوٹ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں غریب اور پسے ہوئے لوگوں کی ہمدردی اور ساتھ دینے کی سزا ہمیشہ پیپلزپارٹی کو ملی ہے     یہاں تک کہ پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ نے قربانی دی اور کارکن آج تک قربانی دے رہے ہیں پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ اور کارکن ہمیشہ جدوجہد جاری رکھے گی۔   جب تک عام آدمی کی حالت نہیں سدھر جاتی پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں غریب آدمی کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تاکہ لوگوں کے چولہے بجھنے نہ پائیں موجودہ حکومت کو چاہئے اپنے وسائل غریب عوام تک پہنچائیں حکومت تعلیم صحت اور کھانے پینے کی اشیاء سستی کرے تاکہ لوگ پرسکون ہوجائیں پیپلزپارٹی سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے پیپلزپارٹی کے جو لوگ خلاف ہیں وہ ملک میں غریب آدمی کی ترقی کے خلاف ہیں پیپلزپارٹی ملک میں غریب اور امیر کو یکساں دیکھناچاہتی ہے پیپلزپارٹی آج تک جدوجہد کر رہی ہے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کو غریب کا ساتھ دینے کی سزا ملی ہے لیکن غریب لوگوں کے دلوں میں آج بھی بھٹو زندہ ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...