حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا،نور خان بھابھہ

حکمرانوں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گیا،نور خان بھابھہ

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف ویسٹ ریجن کے صدر وایم این اے رائے حسن نواز، صدر ساﺅتھ پنجاب نورخان بھابھہ ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک اعظم ، نائب صدور پنجاب ثوبیہ کمال، سعدیہ سیف، جوائنٹ سیکرٹری پنجاب عالیہ حمزہ ملک ، مینارٹی ونگ پنجاب کی صدر وایم پی اے شنیلاروت ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری مینارٹی ونگ پنجاب اعجازعالم نے فائرنگ سے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے پُرامن کارکنوں کو قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہارکیا،

حکمرانوںکا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ، گونوازگو کی تحریک انصافکے حصول تک جاری رہے گی اور سفاک حکمرانوں کو انصافکے کٹہرے میں لا کر رہیںگے،انہوں نے کہاکہ تحریک انصافپہلے دن سے پُرامن جدوجہد کررہی ہے ، بے گناہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور قتل کرنا (ن) لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...