فیصل آباد میں توڑ پھوڑ اور زبردستی دکانیں بند کرانے کا عمل افسوسناک ہے، عرفان اقبال

فیصل آباد میں توڑ پھوڑ اور زبردستی دکانیں بند کرانے کا عمل افسوسناک ہے، ...

  



لاہور ( وقائع نگار)مسلم لیگ ن تاجر ونگ لاہور کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے فیصل آباد میں توڑ پھوڑ اور جلوسوں کے ذریعے زبردستی دکانیں بند کرانے کے عمل کو افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ تشدد کے ذریعے تاجروں کے روزگار کوبندکرانا اور معاشی حالات کومزید خراب کرنے کی تاجر شدیدمذمت کرتے ہیںاپوزیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خراب معیشت کو مزید خراب کرنے اور بحرانوں میں اضافے کی سیاست ترک کیا جائے

۔

۔

۔

۔

 غریب تاجروں ،مزدورں ،ریڑھی بانوں سے انکا روزگار چھیننے کی بجائے اپنی لڑائی ایوانوں تک محددورکھیں ۔عرفان اقبال شیخ نے مزید کہا کہ انتظامیہ تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔اُنھوںنے کہا کہ خراب معاشی حالات کی وجہ سے تاجر برادری پہلے ہی خسارے میں کاروبار کر رہی ہے اس لیے ملک کے معاشی حالات کو افراتفری پھیلا کر مزید خراب کرنا دانشمندی نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...