کرپشن اور بد امنی سے نجات اسلامی نظام سے ممکن ہے،میاں مقصود احمد

کرپشن اور بد امنی سے نجات اسلامی نظام سے ممکن ہے،میاں مقصود احمد

لاہور(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ کرپشن اور بدامنی سے نجات اسلامی نظام سے ہی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ ملک میں جس طر ح کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے اس کا ملک اور قوم کو نقصان ہو رہا ہے اس وقت ملک کو کسی ایک چیلنج کا سامنا نہیں بلکہ بے شمار بحرانوں کا سامنا ہے جس کو حل کرنے میں حکومت ناکا م نظر آرہی ہے ایک طرف لوڈشیڈنگ ہے تو دوسری طرف مہنگائی۔

۔ ، پٹرولیم منصوعات کی قیمت کم ہونے کے باوجود اشیاءصرف کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزررہا ہے مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ملک میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور اصلاحات کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ کچھ قوتوں نے آئین وقانون سے تصادم کا راستہ اختیار کر کے ملک میں ایک بحرانی کیفیت پیدا کر دی ہے جس سے ملک و قوم کو نقصان ہو ر ہا ہے اس وقت ہم آہنگی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں لوٹ کھسوٹ کے نظام کو بدلنے کا وقت آگیا ہے معاشر ے میں کرپشن ، بدعنوانی ، اقربا پروری ، ناانصافی ، بے حیائی سے عوام تنگ آچکے ہیں اسلامی پاکستان ہی خوشحال پاکستا ن کی ضمانت ہے نظریہ پاکستان پر عمل تکمیل پاکستان ہے 25دسمبر کو کراچی مزار قائد پر سراج الحق اسلامی خوشحال پاکستان کے ایجنڈے کا اعلان کریں گے اور تحریک کا شیڈول دینگے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...