برطانوی وزیر اعظم کی طرفسے اصغر کذاب کی رہائی کا مطالبہ غلط ہے،اشرفجلالی

برطانوی وزیر اعظم کی طرفسے اصغر کذاب کی رہائی کا مطالبہ غلط ہے،اشرفجلالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کی طرف سے توہین رسالت کے مجرم راجہ اصغر کذاب کی رہائی کے مطالبے کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ہمارے اسلامی و ملکی قوانین پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کرے ۔راجہ اصغر کذاب کا کیس ہماری عدالتوں میں زیر سماعت ہے توہین رسالت کے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے برطانوی وزیر اعظم یاد رکھیں کہ راجہ اصغر کذاب برطانوی شہری سے قبل پاکستانی شہر ی بھی ہے
 اور اس نے جو جُرم کیا ہے وہ پاکستان کی سرزمین پہ ہوا ہے۔ لہٰذا اُسے سزا ملنی چاہئے وہ اپنے جُرم کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔پاکستان میں ہونے والے مختلف سانحات کو جواز بنا کر تحفظ ناموس رسالت ﷺ ایکٹ میں ترمیم کی بات نامناسب ہے۔سازش کے تحت ملک میں مذہب اور فرقہ کے نام پر قتل و غارتگری کروائی جا رہی ہے۔علما ءو مشائخ اسلام اور پا کستان کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو بے نقاب کریں ۔نوجوان نسل کی بے راہ روی کا اصل سبب دین سے دوری ہے۔