عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ارشدجٹ

عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،ارشدجٹ

  



لاہور(پ ر) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پرایک حملہ16 دسمبر 1971کوہوا اور اب 16دسمبر2014کو عمران خان دوسرا حملہ کرنے جارہے ہیں عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ نوجوانوں کے لئے کچھ نہیں کرسکے اور اب ان میں مایوسی پھیلارہے ہیں عمران خان نے نوجوانوں صرف خواب دیکھا ئے ہیں

او رعملی طورپر کچھ نہیں کیا ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان انتہائی باصلاحیت اور قابل ہیں اور ہمیں ان سے بہت توقعات او رامیدیں ہیں یہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں او رپاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے زیور سے آراستہ کر کے نوجوانوں کو با اختیار بنایاجا رہاہے جو قومی تعمیر میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں دانش سکولز قائم کئے گئے ہیں اور ان دانش سکولز میں محروم معیشت طبقات کے بچوں اور بچیوں کو ایچی سن کالج کے ہم پلہ تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔دانش سکولز میں بہترین تعلیمی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور سمارٹ بورڈز کے ذریعے بچوں اوربچیوں کو زیو رتعلیم سے آراستہ کیا جا رہاہے ، کوئی امیر کا بچہ یا بچی دانش سکول میں داخل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں نالج سٹی بنایا جا رہاہے۔ نالج سٹی میں لیور اینڈ کڈنی سینٹر کے منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ہے جو کہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہوگا اور اس کو ایک ٹرسٹ چلائے گا ،اسی طرح جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں سٹیٹ آف دی آرٹ طیب اردگان ہسپتال بنایا گیاہے جہاں عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔غیر منصفانہ نظام کو بدلنا ہوگا اور ایسا نظام لاناہوگا جہاں سب کو مساوی حقوق میسر ہوں،مساوات ہو، انصاف ہو ،دیانت، محنت اور ایمانداری کا بول بالا ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 1