حکومت اور پی ٹی آئی کو محاذ آرائی سے گریز کرناچاہیے،میاں ایوب

حکومت اور پی ٹی آئی کو محاذ آرائی سے گریز کرناچاہیے،میاں ایوب

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر فائرنگ اور ان کے ایک کارکن کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور پی ٹی آئی دونوں جماعتوں کو محاذ آرائی کی سیاست سے گریز کرنا چاہئے انتہا درجے کی سیاسی دشمنی ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جائے گی جو کسی بھی طرح سے ملکی مفاد میں نہیں ہے دونوں جماعتوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے ۔ میاں محمد ایوب نے کہا کہ جس طرح کے حالات فیصل آباد میں سامنے آئے اس سے یوں محسوس ہوتا ہے حکومتی پارٹی نے اپنے کارکنوں کو ایک منصوبہ بندی کے تحت تحریک انصاف کے کارکنوں کے سامنے لا کھڑا کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1