حکومت نے احتجاج روکنے کیلئے ہمیشہ گلو بٹوں کا سہار الیا،پی پی انسانی حقوق ونگ
ُُٓلاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیراحمد، عمر حیات تبسم، مسرت صدیقی،ذاکر حسین ، فرحت حسین ، عمران شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور حکومتی ناقص پالیسیوں اور اپنے حقوق کی آواز کو بلند کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتیں احتجاج کا راستہ اختیار کر تی ہیں ،
مسلم لیگ ن نے اپنی آمرانہ روش برقرار رکھی ہوئی ہے اور تاریخ سے سبق حاصل نہیں کیا مسلم لیگ (ن )نے ہمیشہ عوامی احتجاج کو روکنے کے لئے غنڈوں اور گلو بٹوں کا سہارا لیا ہے ماڈل ٹاؤن میں جسطرح 21بے گناہ لوگوں کو شہید اور 90لوگوں کو زخمی کیا وہ بھی تاریخ کا سیاہ باب بن چکا ہے۔