گلوکاری بچپن کا شوق،عارفانہ کلام بہت پسند ہے،میناحمید
لاہور(پ ر)ممتاز ایوارڈ یافتہ گلوکارہ مینا حمید نے کہا ہے کہ گلوکاری ان کا بچپن کا شوق ہے عارفانہ کلام قلندری کلام شوق سے گاتی ہوں میرے استاد محترم عارف حسین اور والد محترم حمید سہوترا ہیں اس وقت الحمراءمیں تقریباً500پروگرامز کر چکی ہوں جبکہ مختلف ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں بھی حصہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ حضرت سخی شہباز قلندر،حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر الحمراءہال میں خواتین کے خصوصی پروگرام میں انہیں پذیرائی ملی ہے انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ محفل کے رنگ کے مطابق اس کو رنگ دیا جائے