حکومت فیصل آباد کے ہنگاموں کی تحقیقات کرائے،ڈاکٹر وسیم اختر

حکومت فیصل آباد کے ہنگاموں کی تحقیقات کرائے،ڈاکٹر وسیم اختر

  



 لاہور(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے کہاہے کہ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام نے پوری قوم کو کرب میں مبتلاء کردیا ہے حکومت کی بے تدبیری کی وجہ سے حالات دن بدن کشیدہ ہوتے جارہے ہیں فیصل آباد میں ہنگامہ آرائی اور تحریک انصاف کے کارکن کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔   کے واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماؤں نے کہاکہ حکومت اس افسوس ناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائے اورملزمان کوگرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے مسلم لیگ(ن)اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی آپس میں ہنگامہ آرائی سے جمہوریت اور آئین کونقصان ہو گا ۔ موجودہ سیاسی محاذ آرائی کاخاتمہ ہوناچاہئے اورمل جل کر مسائل اور معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہئے اس وقت سیاسی سماجی،معاشرتی ہر حوالے سے بحرانوں نے ملک کو گھیر رکھا ہے۔ناقص حکومتی فیصلوں اور غلط ترجیحات کی وجہ سے عوام کے مسائل میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہیحکومت کے ڈیڑھ سالہ دور اقتدار میں مہنگائی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ عام آدمی دووقت کی روٹی کوترس رہا ہیمہنگائی بڑھتی چلی جارہی ہے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ہیں غریب بیچارہ بھوک وافلاس کی وجہ سے مررہا ہے اورحکومت کی سوئی کہیں اور اٹکی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ غیر ملکی قرضوں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل میں بھی دن بدن اضافہ ہورہاہے جبکہ حکومت سڑکیں اور فلائی اوورز بنانے اور غیر ضروری اسکیمیں چلانے میں مصروف ہے اور غریب طبقہ مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشیاں کررہاہے۔حکمرانوں کی جانب سے 18کروڑ عوام کوریلیف فراہم کرنے کے دعوے صرف اشتہارات تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ناکام پالیسیوں کی بناء پرمہنگائی،بے روز گاری اور بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے کئی بحرانوں نے ملک کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے قیام کے بعد عوام کو جو سہانہ خواب دکھایا وہ تعبیر ہوتا ہواکہیں نظر نہیں آرہااور عوام حکوت کے پے درپے وعدہ خلافیوں کی وجہ سے بے بسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔ مسلسل جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی بیانا ت کے ذریعے عوام کے اندر پائی جانے والی بے چینی اور عدم تحفظ کو مزید اُبھاراجارہاہے۔ جاری کردہ

مزید : میٹروپولیٹن 1