تحریک انصافلاہور کو بھی بند کرے گی،انجینئر یاسر گیلانی

تحریک انصافلاہور کو بھی بند کرے گی،انجینئر یاسر گیلانی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف فیصل آباد کی طرح لاہور کو بھی مکمل طور پر بند کر دے گی کہ حکمرانوں کا اپنے محلات سے باہر نکلنا مشکل ہو گا عوام حکمرانوں کی نا انصافیوں سے تنگ آ چکے ہیں جس کا اظہار انہوں نے عمران خان کی دھرنوں اور احتجاج کے ذریعے کر دیا ہے

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشر یعقوب اورUC-5 کے عہدےداران ملک عمران صفدر، میاں مقصود احمد، میاں عارف ججی، شکیل احمد، اجمل بلوچ، حسن بشیر، عمار ارشد، اکرم منہاس، سرفراز احمد، رضوان بابو اور عرفان ایڈووکیٹ کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں لاہور کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف شاہدرہ کی تنظیم لاہور کے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے کلیدی کردار ادا کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...