حکومت سیاسی و معاشی بحران کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کرے،مولانا عبدالرب امجد
لاہور( سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام (س) کا اہم اجلاس گذشتہ روز مولانا عبدالرب امجد امیر جے یو آئی (س) کی صدارت میںجامع مسجد” نور“ جی ٹی روڈ داروغہ والاہ میں ہوا اجلا س میں ملک کی موجودہ صورتحال سمیت دیگرایشوز زیر بحث آئے ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالرب امجد اور ناظم اعلیٰ لاہور قاری اعظم حسین سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کے خاتمہ کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے ، اور اپوزیشن جماعتیں بھی قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے احتجاج کے لئے اپنا آئینی حق استعمال کریںانہوں نے کہا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں اسلام کے نفاذ کے لئے جاری جدو جہد کو پہلے سے زیادہ تیز کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی رکاوٹ کو بعداشت نہیں کیا جائے گا
۔دیگر شرکاءاجلاس قاری محمد اسلم صدیقی،مولانا عبدالرحمن اویسی،قاری محمد نقاز سندھو،مولانا محمد ارشد، مولانا علی شاہ،قاری عبیداللہ ،اور مولانا عبدالروف ربانی سمیت دیگر نے کہا کہ پیترولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے برابر کمی کی جائے اور اس کے ثمرات عوام تک بھی پہنچائے جائیں۔اجل؛اس میں فیصل آباد میں پر تشدد مظاہروں کے دوران گولی کانشانہ بننے والے نوجوان کے ورثاءکے ساتھ اظہار ہمدردی اورواقعہ کی شدید مذمت بھی کی گئی۔