چار دیواری کے اندر مجالس پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں،علامہ مظہر عباس

چار دیواری کے اندر مجالس پر پابندی کو مسترد کرتے ہیں،علامہ مظہر عباس

  



لاہور ( سٹا ف رپورٹر )جماعت تحریک جعفریہ کے راہنما و شیعہ علماءکونسل صوبہ پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ پنجاب حکومت تکفیری گروہ کی سرپرست بن چکی ہے چاردیواری کے اندر مجالس کے انعقاد پر پابندی کے سرکاری حکم کومسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کریں گے گلگت بلتستان کی عوام کے بلا شرکت غیرے لیڈ ر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی ہیں اگر کسی سیاسی جماعت نے وہاں کے الیکشن میں اتحاد کرناہے تو شرائط ہماری ہی ہوں گی ہماری سنٹرل کمیٹی کا اجلاس 28 دسمبر کو اسلام آباد میں جبکہ صوبائی کونسل کا اجلاس جنوری کے آخری ہفتے میں لاہور میں ہو گا علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ اہل تشیع کے خلاف کفرکے نعرے پھر سنائی دے رہے ہیں ملک میں فرقہ واریت کو تو قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور دیگر دینی جماعتوں نے اپنے پاﺅں تلے روند دیا گزشتہ روز شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے وزیر اعظماور صدر کو خط لکھا کہ تفتان میں پھنسے ہوئے زائرین کوکوئٹہ پہنچانے کا فوراً انتظام کیا جائے ورنہ بہت بڑا بحران پیدا ہو جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...