فیصل آباد میں مظاہرین پر فائرنگ کس جمہوریت کی نشاندہی کرتی ہے،چودھری نوازش

فیصل آباد میں مظاہرین پر فائرنگ کس جمہوریت کی نشاندہی کرتی ہے،چودھری نوازش

  



لاہور( نمائندہ خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ لاہور ڈویژن نے قرار دیا ہے کہ فیصل آباد میں پرامن مظاہرین پر پتھرائو‘ لاٹھی چارج اور فائرنگ سے دو افراد کے قتل سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت آمریت کی حدود پھلانگ چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وفاداروں کی موجودگی میں فائرنگ کس جمہوریت کی نشاندہی کرتی ہے اس امر کا اظہار صدر چوہدری نوازش وڑائچ‘ جنرل سیکرٹری ملک امجد کھوکھر‘ شعبہ خواتین کی صدر ناہید عدیل ملک اور ضلع لاہور کے صدر منیر سدھو اور جنرل سیکرٹری سلمان ریاض نے گزشتہ روز فیصل آباد میں پرامن مظاہرین پر حکومت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ شریف برادران کی حکومت نے اپنا سابقہ ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ انہیں صرف اپنی بادشاہت سے غرض ہے اور اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے معصوم شہری انہیں راستے کا پتھر دکھائی دیتے ہیں جنہیں وہ حکومتی مشینری کے بل بوتے پر پا¶ں تلے روندتے چلے جا رہے ہیں رہنمائوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مقامی انتظامیہ کو اس بات سے آگاہ کررکھا تھا کہ وہ پرامن احتجاج کریں گے مگر حکومتی چیلوں چانٹوں نے جان بوجھ کر ان کے رنگ میں بھنگ ڈال کر ان پر پولیس تشدد اور فائرنگ کروائی جس سے دو افراد قتل اور درجنوں زخمی ہوئے۔ رہنما¶ں نے کہا کہ عدالت عالیہ کو حکومت کی اس کھلی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لینا چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...